• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکونوشی میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے‘ ڈاکٹرشیرین خان

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر کے صدر ڈاکٹر شیرین خان ،ڈاکٹر مقبول لانگو نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہاہے کہ ملک میں سالانہ ڈیرھ لاکھ اموات سگریٹ نوشی کے باعث ہوتی ہیںبلوچستان میں نوجوان خطرناک حد تک تمباکونوشی کررہے ہیں تمباکو میں 7ہزار سے زائد کیمیکلز پائے جاتے ہیں جن سے69فیصد کینسر کا باعث بن رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ناصر عظیم،ڈاکٹرمحمود شاہوانی ، ڈاکٹروحید شاہ ، ڈاکٹر ضیاء و دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمباکو نوشی پر ٹیکس بڑھنے کے اقدامات کو سراتے ہیں150فیصد ٹیکس بڑھانے پر عملدرآمد کیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید