اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا13رکنی فل کورٹ تشکیل دیا گیا ہے جو مخصوص نشستوں بارے میں کیس کی آج پیر سے سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 13رکنی فل کورٹ پیر کو کیس کی سماعت کریگا، جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ میں شامل نہیں ہیں۔