کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عدالتی رپورٹنگ کے لئے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن اختیار کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ خلاف ورزی پر پیمرا کارروائی کرسکتا ہے، عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27جون تک ملتوی کردی۔