ویانا ( نیوز ڈیسک) ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے لیے یورپی ٹرائیکا کی قرار داد کی حمایت میں 20 اور مخالفت میں 2 ووٹ پڑے ،جب کہ 12ارکان غیر جانبدار رہے۔ اس قرار داد میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے تہران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تہران جوہری پروگرام کے حوالے سے فوری طور پر ضروری اقدامات انجام دے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران اور عالمی ایجنسی کے درمیان باقی ماندہ مسائل کے حل کے بارے میں 4مارچ کے بیانے پر بلا تاخیر عمل کرے اور ایجنسی کے معائنہ کاروںکا تفتیشی اجازت نامہ بحال کرے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی قرار داد میں ایران سے یہ مطالبات ایسی حالت میں کیے گئے ہیں کہ جب ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے معاینہ کار بارہا ایران کی ایٹمی تنصیبات کامعائنہ کرچکے ہیں جس میں انہین فوجی مقاصد کی کوئی علامت نہیں ملی ۔