لاہور(خصوصی رپورٹر)سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نےکہاکہ گرو ارجن دیو کی برسی کے حوالے مرکزی تقریب 16جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی ۔