لاہور(اپنے نامہ نگار سے)آزاد جموں و کشمیر کی وزیر بر ائے سمال انڈسٹریز ڈاکٹرکوثر تقدیس گیلانی نے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کادورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر کاشف انور سے ملاقات کی لاہور چیمبر کے ایگز یکٹوممبر راجہ حسن اختر اور دیگر ممبران بھی موجود تھےمنسٹر فار سمال انڈسٹریز، آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹرکوثر تقدیس گیلانی نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ لاہور چیمبرکی 1000 ہزار سے زیادہ خواتین ممبر ہیں اوریہ ایک تاریخی اور پریمئرچیمبرہے ۔