کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پرحملہ کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حملے میں محفوظ رہیں مگر وہ شدید صدمے کا شکارہیں۔ بیان میں حملہ آور کی شناخت اور اس کے عزائم سے متعلق تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں۔دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولافان ڈیئر لائن نے اس حملے کوقابل نفرت فعل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب یورپی یونین کے رکن ممالک میں انتخابات جاری ہیں۔