• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر دندلی تا رولی نہر کیلئے فنڈز دیں، مطلوب مغل

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) اوور سیز ہیو میں رائٹس کونسل آف پنگ پیراں ضلع کوٹلی کے چیئرمین مین مطلوب حسین مغل،چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد شہپال، چوہدری محمد سعید، عبدالجبار، محمد علی، محمد اسلم ، محمد ضعیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالق سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کوٹلی میں دندلی تا رولی نہر کیلئے فوری فنڈز مہیا کریں ۔ دندلی نہر دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے جہاں ہزاروں لوگ پانی کی شدید قلت کا شکار اورسراپا احتجاج ہیں، عوام کیلئے نہر کا پانی بحال کیا جائے ، عوام پانی کیلئے ٹینکر لینے پر مجبور ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت فنڈز مہیا کرے گی تو نہر کا پانی بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں گے۔ رہنماؤں نے کہا ہم متعلقہ اداروں سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ دندلی تا رولی نہر میں تبدیلیاں لائیں تاکہ پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ قومی پراجیکٹ کرپشن کا شکار ہے اور اسے بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی جا رہی،چند دن قبل وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر ملک اور وزیر یاسر سلطان اور دیگر اعلیٰ حکام لینڈ سلائیڈگ کا دورہ بھی کیا مگر نہر کا پانی بحال کرنے کے لئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کی جس سے عوام علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
یورپ سے سے مزید