• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی سفر اور مسافروں کے حقوق تحریر:

ہارون نعیم مرزا… مانچسٹر
دنیا بھر میں کروڑوں لوگ روزانہ اپنی منزل مقصود پر جانے کیلئے سفر کرتے ہیں اس وقت دنیا میں پانچ ہزار سے زائد مختلف ائیر لائنز موجود ہیں جبکہ ڈیلٹا ائیر لائن دنیا کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے لندن دنیا کا سب سے مصروف ترین ائیر پورٹ ہے دوسرے نمبر پر ایمسٹرڈم ،پیرس، سنگاپور، استنبول، سیؤل، فرینکفرٹ، دوہا، اورمیڈرڈ کا نمبر آتا ہے۔دنیا کی دوسری بڑی ائیر لائن امریکن ائیر لائن ڈیلٹا اورڈیلٹا اوریونائیٹڈ ائیر ہیں جبکہ اسی طرح دنیا بھر میں ایاٹا کے 2021کے اعدادو شمار کے مطابق22.2ملین پروازیں اڑتی ہیں ۔دنیا کی کل آبادی کا 20فیصد جو 1.5بلین بنتی ہے جہاز کا سفر کر چکی ہے جبکہ امریکہ کی 40فیصد آباد ی نے امریکہ کے باہر کبھی سفر نہیں کیا۔اسی طرح دنیا کی سب سے امیر ترین ائیر لائن ڈیلٹا ائیر لائن ہے جس کے اثاثہ جات 53.99بلین ڈالر ہیں۔ اس کے پاس 900سے زائد طیار ے ہیں۔کے،ایل، ایم دنیا کی سب سے قدیم ائیر لائن ہے ۔ قطر ائیر ویز 498 فلائٹس کے ساتھ 38ویں نمبر پر ہے ۔ ایمرٹس ائیر 472 فلائٹس کے ساتھ 43ویں۔ ائیر انڈیا 438 کے ساتھ 47ویں نمبر پر اور سعودیہ ائیر 435فلائٹس کے حوالے سے 48ویں نمبر پر ہے۔ پی آئی اے اس وقت 60سے زائد مقامات کیلئے اڑان بھرتی ہے۔ پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے ۔ قطر ائیر ویز 2024کی سب سے بہترین ائیر لائن کا ایوارڈ جیت چکی ہے ۔ ایمرٹس اور گلف ائیر کے مابین بھی مقابلہ جاری ہے اور دونوں ائیر لائنز 5سٹاف ائیر لائن ہیں۔ لگژری ائیر لائنز کی فہرست میں سنگا پورپہلے ایمرٹس ائیر دوسرے، اتحاد ائیر تیسرے نمبر پر ہے ۔جہاز میں مسافروں کیلئے چار مختلف کلاسز ہوتی ہیں جس میں اکانومی،پرمیم اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔ صرف اکانومی کلاس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے جس میں پرمیم اور ریگولر اکانومی شامل ہیں ۔دنیا میں سب سے زیادہ سستی ائیر لائن وین ائیر ہے جبکہ سروے کے مطابق ائیر لائنز کی سب سے سستی ٹکٹس منگل اور بدھ کے روز خریدی جا سکتی ہیں ۔ جہاز کا پچھلے والا حصہ سب سے زیادہ محفوظ تصورکیا جاتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جہاز کے ونگ کے قریب سیٹیں محفوظ تصورکی جاتی ہیں۔ مختلف ائیر لائنز جہاز کی لیگ سیٹیں بڑھا رہی ہیں۔ کیونکہ وہ ان سیٹس کو فروخت کر کے مزید منافع کما رہی ہیں۔سب سے مہنگی لیگ سیٹ برٹش ائیر 20پاؤنڈ ایکسٹرا، ایزی جیٹ 13پاؤنڈ ، ایمرٹس 24پاؤنڈز حاصل کر رہی ہیں۔ تمام ائیر لائنز اکانومی کاس کو مختلف حروف تہجی کے نام دیکر اسکے کرایہ میں اضافہ کر لیتی ہیں ۔اکانومی کلاس کی سیٹیں پہلے آؤ پہلے پاؤکی بنیاد پر تقسیم کرنی چاہئیں ۔جہاز کی سیٹ سلیکشن میں درمیان والی سیٹ کوئی اضافی رقم دیے بغیر حاصل کی جا سکتی ہے ۔ مختلف ائیر لائنز ایک بیگ چیک ان اور ایک بیگ کیری کر نے کی اجازت دیتی ہیں۔چیک ان لیگج کا سائز 62انچ سے زائد نہیں ہونا چاہیے ۔مسافروں کو 46کلو گرام فری اور 8کلو ہینڈ لیگج کی اجازت ہوتی ہے۔ہینڈ لیگج کا سائز 22‘11 اور 9انچ ہونا چاہیے۔ اگر ہینڈ لیگج کا سائز بڑا ہو تو جہاز میں داخل ہونے سے قبل جہاز کا عملہ اسے حاصل کرلیتا ہے جومنزل مقصود پر سامان کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ زیادہ تر ائیر لائنز 23کلو اور 32کلو کا وزن چیک ان میں وصول کر لیتی ہیں ۔ بعض ائیر لانز 40کلو کی اجازت دیتی ہیں جو دو مختلف سوٹ کیس میں ہوتا ہے ۔ اگر ائیر لائن کی ٹکٹس پر 2 پی ۔سی کا کوڈ ہوتا ہے تو اسکا مطلب 23کلو کے دو بیگ فری ہوتا ہے۔اگر ٹکٹس پر 3پی ۔سی کا کوڈ ہو تو ہر بیگ 23کلو اور تین بیگ فری ہوتے ہیں۔اگر ائیر پورٹ پر وزن کراتے ہوئے کوئی بیگ ایک کلوسے زائد ہو تو چارجز کیے جاتے ہیں۔ مسافروں کیلئے بہتر ہوتا ہے وہ پریشانی سے بچنے کیلئے ٹکٹس کے مطابق اپنا وزن کر لیں وگرنہ ائیر پورٹ پر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یورپ میں ائیر لائنز نے مسافروں کے ہینڈ بیگ کو چیک کرنے کیلئے ایک سٹیل کا پیمانہ اور وزن مشین رکھی ہوتی ہے سائز اور وزن زیادہ ہونے پر روک لیا جاتا ہے ‘ یا پھر بھاری فیس جو بعض اوقات ٹکٹ کے برابر ہوتی ہے وصول کی جاتی ہے۔ جہاز میں غل غپاڑہ ‘ چھیڑ خوانی، کی زیادہ سے زیادہ 5سال اورجہاز کا رخ موڑنے پر مجبورکرنے پر بھی زیادہ سے زیادہ سزا اورجرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جو زیادہ سے زیادہ 25ہزار ڈالر بھی ہوسکتا ہے۔ مذکورہ مسافر کو ساری زندگی کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ دنیا کی مختلف ائیر لائنز لمبے سفر پر مسافروں کو انکی پسند کا کھانا فراہم کرتی ہیں جسکی پہلے سے بکنگ کی گئی ہو۔ اس وقت سب سے بہترین کھانا ایمرٹس ائیر لائنز کا پہلے نمبر پر ہے ۔ سنگار پور دوسرے، اتحاد ائیر چوتھے ، عمان ائیر پانچویں ، ترکش ائیر چھٹے پر ہےجبکہ اکانومی کلاس میں بہترین کھانا پیش کرنے کے حوالے سے اتحاد ائیر لائنز دوسرے نمبر پر ہے۔ ائیر لائنز میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے کے رجحان کو تقویت دیتی ہیں تاکہ وہ مسافروں کی پسندیدہ ائیر لائنز بن سکیں ۔ ائیر لائنز کی ڈائریکٹر ویب سائٹ سے ڈائریکٹ ٹکٹس خریدی جا سکتی ہیں جو مارکیٹ کے حوالے سے مہنگی ہوتی ہیں۔ ائیر لائنز نے ٹکٹس کو سیزن اور آف سیزن میں تقسیم کر رکھا ہوتا ہے ۔ جس سیزن میں فضائی مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ٹکٹس مہنگی کر دی جاتی ہیں جس سیزن میں مسافروں کی کمی ہوتی ہے مختلف کمپنیاں ائیر لائنز سے سستی ٹکٹس خرید لیتی ہیں اور انہیں فروخت کر دیتی ہیں۔ مگر وزن کے حوالے سے کم وزن کی سہولت دیکر کافی منافع کما لیتی ہیں۔ ائیر لائنز اپنے مفادات کا خوب تحفظ کرتی ہیں اورمختلف حیلے بہانوں سے مسافروں سے رقم حاصل کرتی رہتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فضائی امور کا بین الاقوامی ادارہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائے ۔ اکانومی کلاس کو مختلف درجات کا نام دیکر سیٹیں مہنگی کر نے کا نوٹس لے اور لیگ سیٹس کو بھی فری کیا جائے۔
یورپ سے سے مزید