• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، خورشید شاہ

اسلام آباد( پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے۔ بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پر کیا کررہی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم کس صوبے کو کیا حصہ دیاجا رہا ہے؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جارہا ہے؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید