کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینارٹی کے برعکس لاہور ہائی کورٹ سے چوتھے نمبر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ فیصلہ سینارٹی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے وکلاء نمائندہ تنظیموں نے سپریم کورٹ میں سینارٹی کی بنیادوں پر تعیناتیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان بار کونسل اور دیگر وکلاء تنظیمیں سپریم کورٹ کے اندر سینارٹی کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان بار کونسل اور دیگر صوبائی بار اس تعیناتی کے خلاف آئندہ میٹنگ میں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔