بریڈفورڈ(عبیدمغل)بریڈفورڈ ایسٹ کے حلقے سے عمران حسین اپنی نشست کا تیسری بار دفاع کررہے ہیں۔اس سلسلے عمران حسین نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا اس موقع پرمنعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب میں اُنہوں نے پارلیمنٹ کے اندر فلسطین کشمیر اور روہنگیا سمیت دنیا بھرکے مظلوم انسانوں کے لئے کی گئی اپنی تقاریر اور جدوجہد کا حوالہ دیا۔انتخابی جلسے سے اپنی نشستوں کا دفاع کرنےوالے رچرڈ برگن اور زارہ سلطانہ سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق اور حافظ اخلاق نے بھی خطاب کیا عمران حسین نے یاد دلایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے لیبر قیادت سے اختلاف کرنے اورفرنٹ بینچوں سے استعیٰ دینے والے وہ پہلے فرد تھے عالمی عدالت انصاف کو امریکی سینیٹرز کی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران حسین نے بتایا کہ انہوں نے درجنوں ممبران پارلیمنٹ کے دستخطوں سے عالمی عدالت کی حمایت میں خط لکھا۔ سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق کا کہنا تھا عمران حسین کے خلاف ڈالا جانے والا ہر ووٹ ٹوریز کو فائدہ پہنچائے گا۔ حافظ اخلاق نے کہا کہ مظلوم اقوام کی آواز کو دارالعوام میں مضبوط کرنے کے لئےعمران حسین کی کامیابی ضروری ہے۔