• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس ہزار لیٹر جعلی موبل آئل برآمد ٗ گودام سیل ٗدو افراد گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی طرف سے جی ٹی روڈ پر چغل پورہ میں جعلی موبل آئل کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کیا گیا مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پر 02 افراد کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ دس ہزار لیٹر جعلی موبل آئل برآمد کرکے گودام کو سیل کردیاگیا گودام میں جعلی موبل آئل مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا کارروائی کے دوران موقع سے پیکنگ میٹریل، خالی گیلن سٹیکرز اور پیکنگ مشینری برآمد کرلی گئی گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
پشاور سے مزید