• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے تینوں کمپنیوں میں بھرتی ناگزیر ہے، حاجی محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو روشنی فراہم کرنے اور اپنی قیمتوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پسکو۔ٹسکو اور ہزیکو کے شہداء کے بچوں کو بلاتاخیر بھرتی کیا جاۓ۔بھرتی نہ ہونے اور کام کی دباؤ کی وجہ سے تینوں کمپنیوں کے فیلڈسٹاف لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پشاور میں مختلف سرکلوں کے ذمہ دار ان یونین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ، مرکزی چیئر مین گوہرتاج ، صوبائی وائس چیئر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصرخان ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند اوردیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ تینوں کمپنیوں میں بروقت بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف فیلڈ سٹاف پریشانی کا شکار ہے۔
پشاور سے مزید