پشاور ( وقائع نگار)محکمہ خوراک پشاور نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ٗگرانفروشی اور کم وزن روٹی کی فروخت کی عوامی شکایات پر دلہ ذاک روڈ پر کارروائی کی محکمہ خورا ک پشاور کی انسپکشن ٹیم نے 9 دکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے وزیر خوراک خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ طورو اور محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور کے فیلڈ اسٹاف نے دلہ ذاک روڈ پر واقع مختلف فوڈ سٹالز کا معائنہ کیا ناغہ کی خلاف ورزی ٗحفظان صحت کے ا صولوں کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر کباب فروشوں کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ کم وزن روٹی پر نانبائیوں کو دھر لیا انسپکشن ٹیم نے بیکری مینجراور فروٹ فروشوں کو بھی نوٹسز جاری کردیئے