• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کا یکجہتی فلسطین ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پشاور ( وقائع نگار )مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواپاکستان کے صدر میاں محمد شرافت علی مبارک اور جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان نے 26 اپریل بروزِ ہفتہ یکجہتی فلسطین ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری اپنا کاروبار بند کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی تاجر برادری اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وہ مختلف اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان ‘وقار باچا مردان ‘سہیل اعظمی ڈی آئی خان ‘شاہ وزیر خان بنوں ‘محمد اشفاق محمد نعیم اعوان ‘ممتاز خان ایبٹ آباد ‘حکیم اللّٰهُ خان ‘لعل محمد ‘حاجی رحیم باچا ‘شہزاد خان چارسدہ ‘طارق خان تخت بھائی ‘شیر زمین خان ‘محمد عارف نوشہرہ ‘حاجی فضل الرحمٰن جہانگیرہ ‘حاجی صبور خان ہری پور اور دیگر نے شرکت کی ۔
پشاور سے مزید