• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 پیشہ ور خواتین گداگروں کو تحویل میں لےلیا گیا

پشاور (وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں سے 15 پیشہ ور خواتین گداگروں کو تحویل میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام بے آسرا افراد کے لیے مختص دارالکفالہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر مستحق اور بے آسرا خواتین کو مفت رہائش خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ استطاعت کے باوجود گداگری میں ملوث پیشہ ور گداگروں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی جمعرات کے روز بڑی تعداد میں دیگر شہروں سے خواتین پیشہ ور گداگروں کی آمد کے پیشِ نظر جمعرات کے روز کارروائی کرکے خواتین پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لیا گیا
پشاور سے مزید