• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کروڑوں کا فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار

پشاور(جنگ نیوز)پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے نوسرباز سلمان کو لیہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی لیہ میں کلیم نے سلمان وغیرہ پر پونے چار کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ملزم کے والد مجاہد حسین اور چچا فضل رحمٰن بھی متعدد ایف آئی آرز میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔ لیہ کے علاوہ پشاور ‘شیخو پورہ ‘گجرانوالہ ‘ملتان اور دیگر شہروں میں بھی ملزموں کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ کی ایف آئی آرز درج ہیں ۔پشاور کے تھانوں شرقی ‘تہکال اور فقیر اباد میں سلمان‘ مجاہد حسین اور فضل رحمٰن مطلوب ہیں۔
پشاور سے مزید