پشاور (جنگ نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بدھ کو پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ سنٹر کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے علاؤہ صحت سہولت کارڈ کے تحت مصنوعی اعضاء کی فراہمی کی سکیم کا افتتاح بھی کریں گے۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس اس موقع پر انہیں اس منفرد قومی ادارے کی کاکردگی اور درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کریں گے۔