راولپنڈی(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پہلے مقرر کئے گئے الیکشن ٹربیونل میں تبدیلی کردی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے آٹھ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل قائم کئے گئے ہیں۔ جسٹس مرزا وقاص پر مشتمل ٹربیونل راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، سرائے عالمگیر کے کیسسز کی سماعت کریگا،لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ لاہور پر چار الیکشن ٹربیونل قائم کئے گے ہیں۔جن میں جسٹس شاہد کریم،جسٹس چوہدری محمد اقبال،جسٹس انور حسین اور جسٹس سلطان تنویر احمد لاہور،گوجرانوالہ،گجرات(سرائے عالمگیر چھوڑ کر) فیصل آباد، سرگودہا، خوشاب، پاکپتن، اوکاڑہ، منڈی بہائوالدین سمیت 18اضلاع کے کیسز سنیں گے۔ بہاولپور بنچ میں جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل ہوگا۔ جو بہاولپور،بہاولنگر رحیم یار خان اور لودھراں کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ملتان بنچ میں دو ٹربیونل ہوں گے۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل الیکشن ٹربیونل ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور جبکہ جسٹس کامران راحیل پر مشتمل ٹربیونل ملتان، بھکر، خانیوال،ویہاڑی اور ساہیوال کے کیسز کی سماعت کرے گا۔