کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائر اساتذہ و دیگر عمال کے ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر پنشن کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ریٹائرڈ اساتذہ و عمال کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ اساتذہ و دیگر عمال پنشن کی ادائیگی نا ہونے پر جمعہ 14 جون کو شام 4:00بجے کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عید الاضحی سے قبل پنشن کی ادائیگی کے احکامات پر یونیورسٹی انتظامیہ عملدرآمد کے لیے تیار نہیں ہے۔