• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون ڈانسر سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں تفتیش کیلئے مدعیہ کے ہمراہ پولیس سٹیشن جانیوالی خاتون کو واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو خیر النساء نے بتایا تھا کہ 10جون کی رات وہ اپنی دوست (م ) جو اجتماعی زیادتی کیس کی مدعیہ ہے اور سجاد کیساتھ تھانہ ائرپورٹ آئی تھی ۔ وہاں سے فارغ ہو کر ہم گاڑی کے ذریعے اللہ والا چوک کے قریب پہنچے تو ایک موٹرسائیکل پر دو نامعلوم افراد آگئے ، پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے مجھ پر دو فائر کئے جس سے میں شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق زخمی خیرالنساء بدھ کو ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔
اسلام آباد سے مزید