• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر بندہ ایسے ملک میں ہو، جہاں قربانی کرنے کی اجازت نہ ہو تو وہ کیا کرے؟

جواب: اپنے ملک اور مقام پر قربانی کرنا ضروری نہیں ہے، کسی بھی ملک میں قربانی کرنا جائز ہے۔ آج کل رابطوں کی سہولت ہے، عزیز و اقارب سے رابطہ کرکے کسی دوسری جگہ قربانی کی جاسکتی ہے۔

بہت سے معتمد ادارے بھی قربانی کا انتظام کرتے ہیں، ان کے ذریعے بھی قربانی کی جاسکتی ہے۔ بہرحال قربانی ہی ضروری ہے اور اس کے بغیر واجب سے سبکدوشی نہ ہوگی۔