• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے کے بعد صحت یاب ہو رہی ہوں، وزیراعظم ڈنمارک

کوپن ہیگن( نیوز ڈیسک)ڈنمارک کی خاتون وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن کا اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد بیان سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن میں ہونے والے حملے سے جسمانی اور ذہنی طور پر صحت یاب ہو رہی ہوں۔ ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ابھی تک بہتر محسوس نہیں کر رہی، میں بطور وزیرِ اعظم اپنے معاملات دیکھتی ہوں اور ہمیشہ دیکھتی رہوں گی۔ حالیہ برسوں میں عوامی رد عمل میں تبدیلی دیکھی ہے، ہم سب سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دیکھتے ہیں کہ حدود انتہائی تیزی سے بدل رہی ہیں۔ڈینش وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سخت لہجے میں ایک طویل عرصے سے دھمکیاں آتی رہی ہیں۔
یورپ سے سے مزید