کراچی(اسٹاف رپورٹر) کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بناکر وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈیفنس پولیس نے مبینہ طور پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو مقابلہ کےبعد ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد سول ایکسٹینشن موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھےگشت پر مامور ڈیفنس پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں ملزمان دوران علاج ہلا ک ،ہلاک ملزمان کی شناخت شیر علی عرف پیارو اور ذوالفقار محمد شفیع کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فونز اور تھانہ رضویہ کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان شہر بھر میں سٹریٹ کرائم، اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں کر چکے ہیںملزمان کی شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی CCTV فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو تاجر آصف بلوانی کے قتل سمیت ملیر میں بڑی وارداتوں میں ملوث نکلے۔ہلاک ڈاکو تین سال سے کراچی میں وارداتیں کررہے تھے اور بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں، ہاؤس رابری اور موٹرسائیکل چھیننے کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھے۔دونوں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کے ساتھ وارداتوں سے متعلق بڑے انکشافات ضلع جنوبی پولیس نے حاصل کئے ہیں۔ ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ملزمان انتہائی مطلوب تھے ۔پولیس حکام کے مطابق دونوں مارے گئے ملزمان شیر علی عرف پیارو اور زولفقار عرف زلفی کا تعلق اندرون سندھ کے کچے کے گروپ سے تھا ۔ملزمان نے گزشتہ دنوں ڈیفنس میں صنعت کار آصف بلوانی کو بھی قتل کیا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تاجر کے قتل میں دونوں ملزمان اور ان کے ساتھی ملوث تھے ۔ مارے گئے ملزمانکی وارداتیں کرتے وقت کی ویڈیوز بھی پولیس کو مل گئی ہیں جن میں ان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان اندرون سندھ سے کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے ملزمان کا گروہ دس سے پندرہ افراد پر مشتمل ہے۔ ملزمان پر اندرون سندھ اور کراچی میں مقدمات درج ہیں ملزمان ہاؤس رابری بینکوں سے رقم لیکر جانے والے افراد موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔