• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی ، نائب تحصیلدار ،پٹواری سمیت 4ملزموں کو 68سال قید ،38لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج انٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن علی نواز بھکر نے ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلسازی سے سمند پار پاکستانی کو اربوں روپے مالیت کی زمین سے محروم کرنے کے مقدمہ میں نامزد نائب تحصیلدار اور پٹواری سمیت چار ملزموں کو مجموعی طور پر 68سال قید اور 38 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج مقدمے کے مطابق سرکاری اہلکاروں ودیگر افراد نے مل کر 3ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین جعلسازی اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے اپنے نام درج کروا ئی جبکہ ان افراد نے تحصیل گوجرخان میں بھی اس قسم کا فراڈ کیا تھا۔ 2142کنال دس مرلے رقبہ میرے نام درج ہوا لیکن بعد ازاں جب متعلقہ پٹواری کے پاس نقل لینے گیا تو پتہ چلا کہ یہ انتقالات میرے علاوہ دوسروں کے نام بھی درج تھے۔گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے موضع راجڑ کے سابق پٹواری و نائب تحصیلدار ملک صفدر اور پٹواری اورنگزیب کو مختلف الزامات کے تحت مجموعی طور پر چوبیس چوبیس سال قید اور بارہ بارہ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پرائیویٹ ملزمان حق نواز عباسی اور راجہ شاہد کو دس دس برس قید اور سات سات لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید