• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14ارب 34کروڑ کے نادہندہ سرکاری محکموں کوواجبات ادائیگی کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو انجینئر سید جواد منصورشاہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں 14ارب 34کروڑروپے کے نادہندہ سرکاری ادارے اورمحکمے اپنے ذمہ واجبات، بقایاجات فوری طورپر اداکریں وگرنہ ان کے بجلی کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے ذمہ 2ارب روپے سے زائد رقم واجب الاداہے جبکہ صوبائی حکومت کے زیر انتظام ادارے 12ارب 31کروڑروپے سے زائد واجبات کے نادہندہ ہیں۔ نادہندہ وفاقی محکموں میں محکمہ ریلوے، قانون، اٹامک انرجی کمیشن، موٹر وے پولیس، موٹر وے پٹرولنگ پولیس، محکمہ ڈاک،پی ڈبلیو ڈی، سول ایوی ایشن، سوئی ناردرن، پی ٹی وی، سٹیٹ بینک، نیشنل بینک، این ایچ اے، ٹیلی کام، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے شامل ہیں جبکہ نادہندہ صوبائی اداروں میں پنجاب ہائی وے، پولیس، جیل، محکمہ صحت، پی ایچ ای، سلائین زون، ایری گیشن، سکارپ، پنجاب سمال انڈسٹری، واسا، ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے کے مختلف شعبے اور دیگر صوبائی ادارے شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید