• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس روڈ پر شہری نے ڈاکو مار دیا، افغان شہری ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صغیر سینٹر کے قریب لوٹ مارکرنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدودصغیر سینٹر کے قریب مین راشد منہاس روڈ پر تین ملزمان مسلح نے ایک شہری کو لوٹنے کے لیے روکا تھا جس پر شہری نے فائرنگ کی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر شہری بھی معمولی زخمی ہوا،شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بشیر جو افغان شہری ہے اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معمولی زخمی ہونے والے راہگیر شہری کی شناخت سلمان ولد اشفاق کے نام سے ہوئی۔