کوئٹہ (آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب بسلسلہ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان وامیر بلوچستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے کی ،تقریب میں ضلع بھر سے جماعتی ذمہ داران اکابرین علما کرام ، خطبا حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے تقریب میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی بطور مہمان خاص شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے کہا کہ عیدین میں خوشی ومسرت کا اظہار شعائر دین اسلام میں سے ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ سنت ابراہیمی پر عمل کرکے عید قربان کی خوشیوں میں اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو شامل کرنا چاہئے، دین اسلام محبت اخوت اتفاق اتحاد کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سال میں دو بار مسلمانوں کیلئے عیدین مشروع کیا گیا ہے، تاکہ مسلمان ایک دوسرے کے حالات سے باخبر ہوکر انہیں اپنی خوشیوں میں شامل ہوں۔