• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری 2 موٹر سائیکلوں ،نقدی ،زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ بی زیڈ پولیس کو محمد بدر خلیل نے بتایا کہ 2 ڈاکو اس سے 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ گلگشت،سٹی جلالپور کے علاقے میں اللہ دتہ اور عفان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ،تھانہ صدر کے علاقے میں مظہر حسین کے گھر سے گیس سلنڈر،چولہا ،صدر جلالپور کے علاقے واحد بخش کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ اور طلائی زیورات چوری ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر شہزاد اختر سے موٹرسائیکل سوار 2ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے9نمبر فلائی اوور پر فیضان سے 2 ڈاکو موٹرسائیکل و موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ مظفرآباد کے علاقے گاگڑہ سولنگ چک نصیر والہ میں محمد ذیشان سے 2نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و5ہزار چھین کر فرار،سٹی جلالپور کے علاقے دعا چوک طارق سے 3ڈاکو گن پوائنٹ پر 15لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے،اسی تھانہ کی حدود بہادر پور جلالپور عبدالغفار سے3افراد7 ہزار وموٹرسائیکل،موبائل چھین کر فرار ہو گئے،صدر جلالپور کے علاقے بند پیرانی والا قاسم سے 3 ڈاکو 5 ہزار وموٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ صدر شجاع آباد کے علاقے چاہ دروغا والا میں محمد شفیق سے 2افراد 40ہزار وموٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید