ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے کیسز کی ملتان میں بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کی سہولت نہ ہونے کا معاملہ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی بارز کے وکلا کے وفد نے سپریم کورٹ کے باہر مطالبات کے حق میں گزشتہ روز احتجاجی دھرنا دے دیا ،سابق صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میں وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا ،اس دوران اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور حیدر کی جنوبی پنجاب کے دھرنا دئیے وکلاء سے ملاقات ہوئی اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور حیدر نے سپریم کورٹ کیسز کی ملتان میں ویڈیو لنک سماعت جلد شروع کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔