• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 14 افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔سرکاری پانی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج ۔پاک گیٹ پولیس کو محمد اسامہ اشرف نے بتایا کہ ملزم اعظم نے مجھے مختلف نمبروں سے کال کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بلیک میلنگ کرکے کروڑوں روپے مانگ رہا ہے جبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو ملزمہ اقرا بی بی نے جھوٹی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔منشیات فروشی کے الزام میں5ملزمان کے خلاف مقدمات درج،کارسرکار میں مداخلت ،عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج،لڑکی کواغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج،امانت اور خیانت کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید