• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں 7میٹر منقطع، 70ہزار کی ریکوری،6ایکسٹنشنز اتروا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائیاں،7 میٹر منقطع ، 70000 روپے کی ریکوری،6ایکسٹینشنز اتروا دیں،تفصیلات کے مطابق تین صارفین کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں ملوث پائے گئے، ان کی وڈیو بنا کر ان کے میٹر منقطع کر دیے گئے، ، دو صارف جنہوںنے اپنا میٹر خود منقطع کر رکھےتھے، ان کے میٹر قبضہ میں لے لیے گئے تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا، اس کا میٹر بھی قبضےمیں لے لیا گیا، ایک صارف نے اپنا میٹر ٹیمپر کیا ہوا تھا، ٹاسک فورس ٹیم نے وہمیٹر اپنے قبضہ میں لے لیا، علاوہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 70000 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، ان کی ایکسٹینشنز اتروا دی گئیں۔
ملتان سے مزید