• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخن ور فورم کے زیر اہتمام سید قسورگردیزی کی یاد میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) سید قسور گردیزی کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو عام لوگوں کے دکھوںکو سمجھتے تھے،انہوں نے جمہوریت ، آزادیٔ اظہار اور عوام کے حقوق کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان خیالات کا اظہار معروف دانشوروں اور ادیبوں نے سخن ور فورم کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی ادبی بیٹھک میں قسور گردیزی کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب کی صدارت ڈاکٹر انوار احمد نے کی، مہمان خصوصی ڈاکٹر صلاح الدین حیدر اور مہمانان اعزاز میں بابو نفیس احمد انصاری ، قمر رضا شہزاد ، وسیم ممتاز، قسور گردیزی کے صاحب زادے سید زاہد حسین گردیزی اور رضی الدین رضی شامل تھے۔
ملتان سے مزید