• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 29مقدمات درج ، نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں29مقدمات درج کرلیے، لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں رومان سے چار ڈاکو 37ہزار روپے اور تین موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں حامد سے دو ڈاکو 85ہزار لے گئے ، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد حسنین سے ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون لے گیا ، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے شہری سے 4ہزار لوٹ لیے، تھانہ شاہ رکن علام کے علاقے میں آصف سلیم سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نواز خان سے ڈاکو 18ہزار  روپے اور موٹرسائیکل لے گئے، وحید رضا سے تین ڈاکوؤں نے تین موبائل فونز چھین لیے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کامران سے نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں دانیال، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں محمد ریاض ،فاروق خان، حسن اختر ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں عبدالاحد ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں طاہر احمد ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اظہر ،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں حسن جاوید ،صدر جلالپور کے علاقے میں رشید احمد ،سٹی جلالپور کے علاقے میں آصف، تھانہ گلگشت کے علاقے میں حسان اور مدثر، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اویس اور نعیم ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں اویس، تھانہ صدر کے علاقے میں شوکت ،جہانگیر اور عابد ،تھانہ الپہ کے علاقے میں اظہر  اور سلمان کے گھریلو سامان،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید