• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دربار موسیٰ پاک مسجد کی سکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل پر تشدد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) دربار موسیٰ پاک مسجد کی سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل پر تشدد، دربار کے گدی نشین ابو الحسن گیلانی کا ڈرائیور قاری غلام مرتضیٰ موٹرسائیکل پر آیا اور موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کردی، کانسٹیبل محمد اجمل نے منع کیا تو ڈرائیورنے نامعلوم افراد کو بلواکر کانسٹیبل کی رائفل چھین لی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل کی آنکھ اور کمر پر چوٹیں آئیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید