• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس کی کارروائی، مطلوب، 6 رکنی مویشی چورگینگ گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس کی کارروائی، ضلع پولیس کو مطلوب، 6 رکنی مویشی چوروں کا گینگ گرفتار،ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ضلع پولیس رحیم یار خان کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس رحیم یار خان کی طرف سے موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ مختلف شہروں میں وارداتوں میں ملوث 06رکنی مویشی چوروں کاایک گینگ ڈاٹسن نمبر LRT-4174میں نیشنل ہائی وے پر سفر کر رہے ہیں اور روہڑی ٹال پلازہ سے موٹروے M-5پر داخل ہو سکتے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی فراز ہاشم کی قیادت میں انسپکٹر امان اللہ خان،سب انسپکٹر حسین علی اورہیڈ کانسٹیبل الطاف ملہان نے گھوٹکی کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو روک لیا اور گاڑی میں سوار 06 رکنی پیشہ وار مویشی چوروں کے گینگ بنام نواب الدین، محمد رفیق، گل بہار خان، اللہ رکھیو ساکنان کشمور، امتیاز کھوسو اور ایاز مہر ساکنان سکھر ہیں۔
ملتان سے مزید