• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے خراب اورجلنے والے سنگل اور تھری فیز میٹرز فوری تبدیل کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے میپکو ریجن میں خراب اورجلنے والے سنگل اور تھری فیز میٹرز فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ مئی 2024ء کے اختتام تک 2سے3ماہ کی مدت والے خراب اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کے لئے 34979سنگل فیز اور1000تھری فیز میٹرز کا اجراء کیاگیاہے تاکہ صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بل جاری ہوسکیں اور ایوریج بلوں کا خاتمہ ہو۔ میپکو ملتان سرکل کو4245سنگل فیز اور 96تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔
ملتان سے مزید