• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز ،بین الاقوامی گرین گاؤن ایوارڈ 2024 کی "نیچر پازیٹیو" کیٹیگری میں فائنلسٹ قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز بین الاقوامی گرین گاؤن ایوارڈ 2024 کی "نیچر پازیٹیو" کیٹیگری میں فائنلسٹ قرار پایا۔ یہ اعزاز یونیورسٹی کو ماحولیاتی تحفظ کے لئے کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔اس تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان اور پی ایچ ڈی سکالر صبا حیدر کو مبارک باد پیش کی اور پروجیکٹ کو سراہا جس کے باعث یہ اعزاز یونیورسٹی کو حاصل ہوا۔یہ پروجیکٹ زراعت میں حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کے حوالے سے تھا۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی اعزاز ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ پروجیکٹ ٹیم میں ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان (پروجیکٹ لیڈر)پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر مدثر علی، محترمہ حافظہ طاہرہ گل اور ڈاکٹر مارٹن وہیل شامل ہیں۔ اس سال 28 ملکوں سے صرف 95 پراجیکٹس کو فائنلسٹ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید