• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں،212 بجلی چور پکڑے گئے، 83لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں عیدالاضحی کی تعطیلات میں ”چوکیدارہ“ کے دوران 212افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو2لاکھ14ہزار یونٹس چوری کرنے پر مجموعی طورپر 83لاکھ28ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔ 212بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 6ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں 16تا19جون 2024ء سرکاری تعطیلات کے باوجود بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔ میپکو ریجن کی 188سب ڈویژنوں میں 201ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف مہم میں حصہ لیا۔ بوسن روڈ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر خدا بخش کو بجلی چوری پکڑنے پر تشدد اور مار پیٹ کا سامناکرناپڑا۔ میٹر ریڈر نے عید کے تیسرے روز چیکنگ کے دوران بستی ودھاوے والا میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی۔ بجلی چور مبشر نے میٹر ریڈر کو پکڑ لیا، کپڑے پھاڑ دئیے اور موبائل فون چھین لیا۔ حسن پروانہ، ممتاز آباد،پاک گیٹ، سکندر آباد اور شجاع آباد میں 8 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ملتان سے مزید