اسلام آباد( جنگ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری25,26جون کو ایک ʼʼآل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنسʼʼ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کے وفاقی وزراء اور 70 سے زائد چیمبرز کے صدور شرکت کریں گے۔ اپنے بیان میں آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ یہ آئی سی سی آئی کا اعزازہے کہ اس نے 2020 میں پہلی اے پی سی پی سی منعقد کی تاکہ تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اہم مسائل پر تبادلہ خیال، اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے والے اقدامات پر تعاون کرنا ہے۔