• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات بحالی سنٹر میں زیرعلاج مریض تشدد سے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منشیات بحالی سینٹر میں زیرعلاج مریض تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بہنوئی کی درخواست پر سینٹر کے ڈاکٹر اور سٹاف کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدرواہ کو ظہیر اختر نے بتایاکہ میرا سالہ محمد یوسف جو منشیات کاعادی تھا کو اس کے سسر تنو یر نے فرحان ری ہیب سنٹر ماڈل ٹاؤن میں 14جون کو داخل کروایا تھا ۔گزشتہ روزڈاکٹر فرحان نے اطلا ع دی کہ یوسف کی طبیعت بہت خراب ہے۔ جب ہم ہسپتال گئے تو وہ مردہ حالت میں پڑا تھا جس کے جسم پر تشدد کے بہت زیادہ نشان تھے۔
اسلام آباد سے مزید