• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ہمارے ہاں ایک جنازہ گاہ ہے۔ اب محلے کے کچھ لوگ اس پر کمیونٹی سینٹر بنانا چاہتے ہیں، ان کا یہ اقدام کیسا ہے؟

جواب: جنازہ گاہ وقف ہے تو اسے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے لیے مالک نے اسے وقف کیا ہے، اس پر کمیونٹی سینٹر، لائبریری، مسجد، مدرسہ وغیرہ کوئی اور چیز بنانا جائز نہیں ہے۔