• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے سندھ اسمبلی جاکر والدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کو سندھ اسمبلی جاکر اپنی والدہ کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے،تقریب میں اپوزیشن ارکان کو بھی مدعوکیا گیا تھا،قبل ازیں آصف بھٹو جب سندھ اسمبلی پہنچیں تو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ان کا استقبال کیا ،آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر کچھ دیر تک ایوان کی کارروائی بھی دیکھی،جب وہ گیلری میں آئیں تو پی پی ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا خیرمقدم کیا، پیپلز پارٹی کی بہت سی خواتین ارکان سندھ اسمبلی نے اسپیکر گیلری میں موجود آصفہ بھٹو زرداری کے پاس جاکر ان سے مصافحہ کیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پرانی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب محترمہ بےنظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تو وہ بھی سندھ اسمبلی آئیں تھیں ،اس وقت میرے والدعبداللہ شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی تھے اور اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید