• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جا ں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا، نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردیا،واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے لیکر فرار ہوگیا، پورٹ قاسم اسپتال کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 42سالہ گور علی ولد سید اکبر خان اور 30سالہ فہد ولد حاجی فیروز جا ںبحق ہوگئے ، دونوں افراد بھینس کالونی کے رہائشی اور بھینسوں کے باڑے کے مالک تھے،حادثہ کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، کلفٹن نیلم کالونی آزاد مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45سالہ وارث مسیح ولد لیاقت مسیح ہلاک ہوگیا، علاوہ ازیں پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار بینظیر پارک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید