• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، ملزمان نوجوان کو قتل کرکے اس کا موبائل فون لے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون مواچھ موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 22 سالہ محمد سرور ولد محمد انور کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں محمد سرور کو قتل کرنے کے بعد ملزمان کو اسکا موبائل لیجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے،متوفی کی لاش اسپتال میں 2 گھنٹے تک پڑی رہی بعد ازاں پولیس مقتول کے بھائی کو اپنے ساتھ اسپتال لائی اور قانونی کارروائی مکمل کی،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول دھاگہ فیکٹری میں چپڑاسی تھااور سعید آباد میں بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید