• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس عوام کو سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی صلاحیت پر تباہ کن اثر ڈالے گا، ڈاکٹر تنظیمیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نجی اور خیراتی صحت کے اداروں کی سہولتوں پر سیلز ٹیکس کا اقدام عوام کو سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی صلاحیت پر تباہ کن اثر ڈالے گا،حکومت فی الفور ان ٹیکسز کو واپس لے ، ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو، پیما کراچی صدر ڈاکٹر عبداللہ متقی ، پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر نصرت فہیم ، کارڈیک سوسائٹی کے پروفیسر حسنات اور ای بی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی محمد واثق نے پی ایم اے ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سےخطاب کے دوران کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید