• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان موسی اور سرفراز کو گرفتارکرکے دو پستول، موبائل فون اور نقدی وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان کازوے ندی اور صنعتی علاقے میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں لوٹ مار، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید