• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج، ریلیاں نکالی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، حسن اسکوائر سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں جھوٹے کیسز میں جیل میں پابند سلاسل کیا ہوا ہے عوام پر بھی فرض ہے اپنے لیڈر کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید