• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کی ہڑتال کا چھٹا روز، مریضوں کا برا حال

لاہور ( جنرل پورٹر ) پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں چھٹے روز بھی ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ، سینئر ڈاکٹرز کے آؤٹ ڈور میں مریضوں کو چیک کرنے سے انکار پر صورتحال مزید خراب ہوگئی ،مریض خوارہوتے رہے ۔ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 13بچوں کی آتشزدگی سے ہلاکت اور خانیوال میں 3بچوں کی انجکشن سے ہلاکت کے معاملہ پر ڈاکٹرز و نرسز کی گرفتاری کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ڈاکٹرز اورنرسزہڑتال پرہیں مریضوں کے سی ٹی سکین، ایم آر آئی ، ایکسرے اور الٹراساونڈ، آؤٹ ڈور سے روٹین کے بلڈ ٹیسٹ بھی بند ہیں ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکر ٹری ہیلتھ مسٹر علی جان ساہیوال میں ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرنے اور غیرقانونی گرفتاری کرنے پر معافی مانگیں اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں لگنے والی آگ کی غیر جابندار انکوائری کروائی جائے۔
لاہور سے مزید